بیروت کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں مزید 4 شہری شہید، 33 زخمی
14
M.U.H
23/11/2024
غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے لبنانی دارالحکومت بیروت کے مرکز میں واقع عام شہری انفراسٹرکچر پر بھی وحشیانہ حملے کئے جا رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ شب بیروت کے مرکز میں ہونے والے تازہ صہیونی حملوں میں کم از کم 4 عام شہری شہید اور 33 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس بارے المیادین نے لبنانی وزارت صحت سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشته شب غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے 5 میزائل داغ کر دارالحکومت بیروت کے مرکز میں واقع ایک 8 منزلہ رہائشی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
ادھر معروف صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کا بھی کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک ایسی حالت میں آنجام پایا ہے جب اسرائیلی فوج نے قبل ازیں، مذکورہ رہائشی علاقے میں عام شہریوں کو انخلاء کی کوئی وارننگ تک جاری نہیں کی تھی!