بہار کی کامیابی SIR کے ذریہ کی گئی سازش کانتیجہ :اکھلیش یادو
35
M.U.H
14/11/2025
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کے رجحانات کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں ہونے والی ’’اسپیشل انٹینسیو ایکسرسائز‘‘ (SIR) کے نام پر ایک ’’انتخابی سازش‘‘ رچی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سازش اب بے نقاب ہو چکی ہے اور یہی حربہ مغربی بنگال، تمل ناڈو، اتر پردیش یا کسی دوسری ریاست میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
’’بہار میں جو SIR کا کھیل کھیلا گیا، وہ اب مغربی بنگال، تمل ناڈو، یوپی یا کسی اور جگہ نہیں دہرایا جا سکے گا، کیونکہ یہ انتخابی سازش پوری طرح سامنے آ چکی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ جیسے سی سی ٹی وی کی نگرانی ہوتی ہے، بالکل ویسے ہی “PPTV یعنی PDA Prahari” (پچھڑا، دلت، اقلیت— پی ڈی اے کے محافظ) اب چوکیدار بن کر بی جے پی کے ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔
اکھلیش نے بی جے پی کو ’’فریب پر مبنی جماعت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا :