وزیراعظم نریندرمودی اورجاپان کے وزیراعظم شنزوآبے کے درمیان 15،16دسمبرکو ہونے والی چوٹی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئیٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ مسٹر آبے کی مجوزہ میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے اور یہ مستقبل قریب میں باہمی اتفاق رائے سے طے کی جائیگی ۔
واضح رہے کہ آسام میں متنازعہ شہریت ترمیمی بل قانون کے تعلق سے پرتشددمظاہرے ہوئے ہیں اور وہاں کرفیو بھی لگادیاگیاہے ۔اسی کے مدنظر دونوں لیڈروں کے مابین ہونے والی میٹنگ ملتوی کی گئی ہے ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا میٹنگ کے مقام میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے تو انھوں نے بتایاکہ ابھی اس مرحلہ میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی ۔
دونوں رہنماؤں کا منی پور کے وشنو پور شہر میں انڈیا پیس میموریل جاکر جاپانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے پروگرام بھی تھا،جو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے تھے ۔