وزیر اعظم مودی کی صدارت میں کشمیر پر اجلاس شروع، فاروق-محبوبہ سمیت 14 لیڈران شریک
436
M.U.H
24/06/2021
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کے تعلق سے کُل جماعتی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔ دفعہ 370 کو غیر مؤثر کئے جانے کے تقریباً دو سال بعد مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہے اس اجلاس میں فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ، غلام نبی آزاد، رویندر رینہ، کویندر گپتا، نرمل سنگھ، سجاد لون، بھیم سنگھ سمیت دیگر کئی لیڈران شامل ہیں۔
اس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے علاوہ مرکز کے کئی افسران بھی موجود ہیں۔