پیگاسس جاسوسی معاملہ پر ہنگامہ جاری، کانگریس ارکان پارلیمنٹ گاندھی کے مجسمہ پر سراپا احتجاج
493
M.U.H
24/07/2021
پیگاسس سوفٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کرائے جانے کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ جاری ہے۔ کانگریس اور سی پی آئی ایم سمیت حزب اختلاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دونوں ایوانوں میں اس معاملہ پر التوا کے نوٹس پیش کئے گئے ہیں۔ جبکہ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں واقعہ مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر جمعہ ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈران نے جاسوسی معاملہ کی تفتیش سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایم کے اور شیو سینا کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس معاملہ پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔