غاصب صیہونی حکومت کی ایئر بیس پر عراقی استقامتی فورس کا حملہ
58
M.U.H
27/03/2024
عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے منگل کی رات کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی حکومت کے عوفدار ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب فوجیوں کے سپیر نامی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس گروہ نے اس سے قبل بھی اپنی گذشتہ دنوں کی کارروائیوں کے دوران غاصب فوجیوں کو خبردار کیا تھا کہ غزہ پر جارحانہ حملے جاری رہنے کی صورت ميں وہ اس غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر حملوں میں شدت لائيں گے۔