ایرانی حملے کا جواب نہ دینا ہی بہتر ہے: سابق موساد چیف
53
M.U.H
15/04/2024
غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی مذموم جاسوس تنظیم موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے اعلان کیا ہے کہ میں یہ سفارش نہیں کرتا کہ ہم ایران کے حملے کا جواب دیں!
دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی ہوائی حملے اور وہاں 7 ایرانی مشیروں و سفارتکاروں کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی رژیم کے فوجی اہداف کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے گذشتہ شب کے بھرپور ڈرون و میزائل حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایلی کوہن نے تاکید کی کہ ہمیں اس "حلیف" (امریکہ) کو بھی کھو نہیں دینا چاہیئے کہ جو ایران کے حملے کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑا ہے!
عرب چینل الجزیرہ کے مطابق قبل ازیں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے محکمہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ جوابی اقدام کے بعد پھر کوئی فوجی قدم اٹھایا تو ایران کا اگلا جواب انتہائی سخت اور 10 گنا وسیع ہو گا!