امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اگر یہ تنظیم درست رویہ اختیار نہ کرے تو اسے ختم کر دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس صرف مشرقِ وسطیٰ سے متعلق ایک بڑے سمجھوتے کا چھوٹا سا حصہ ہے۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بدلہ لینے کا حق حاصل ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کو کوئی چیز خطرے میں نہیں ڈال رہی اور اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔