اسامہ حمدان: غزہ میں آٹھ لاکھ سے زائد عام شہریوں کو بھوک مری کا سامنا ہے
320
M.U.H
18/01/2024
فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں غزہ کی بنیادی تنصیبات، منجملہ شہری تنصیبات اور اسپتالوں نیز طبی مراکز کو بری طرح سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں آٹھ لاکھ سے زائد عام شہریوں کو بھوک مری کا سامنا ہے۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ جاری صیہونی جارحیت میں غزہ میں ساٹھ ہزار سے زائد عام شہری زخمی ہوچکے ہیں جن کا علاج و معالجہ بھی صیہونی جارحیت کی بنا پر نہیں ہو پا رہا ہے جبکہ اکتیس ہزار فلسطینی شہید و لاپتہ ہیں۔ انہوں نے ایک آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی صرف غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ اسامہ حمدان نے امید ظاہر کی کہ فلسطینیوں کو دواؤں اور طبی امداد سے محروم نہیں کیا جائے گا۔