جنگ بندی کے مذاکرات بند کرکے حملوں میں تیزی لائی جائے:صہیونی انتہاپسند وزیر
390
M.U.H
05/03/2024
اسرائی انتہاپسند وزیرداخلہ بن گویر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔
صہیونی انتہاپسند وزیرداخلہ نے غزہ میں جنگ بندی اور امن کے قیام کے لئے ہونے والے مذاکرات کی شدید مخالفت کی ہے۔
بن گویر نے کہا ہے کہ فوری طور پر مذاکرات کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور غزہ پر حملوں کا نیا اور شدید مرحلہ شروع کیا جائے۔
غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے صہیونی کابینہ شدید اختلافات کا شکار ہے۔ شدت پسند وزیرخزانہ اسموتریچ نے نتن یاہو کو اعتماد میں لئے بغیر امریکہ اور برطانیہ کا دورہ کرنے پر یواف گیلانت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیلانت امریکی مفادات کے حصول کی کوشش کررہے ہیں اور فلسطین کے نام سے ایک ملک قائم کرنے کی کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔