سلامتی کو خطرہ ہوا تو کوئی بھی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں: پوتین
406
M.U.H
06/06/2024
یوکرین جنگ کے اب تک کے نتائج سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر ولادیمر پوتین نے کہا کہ روس نے ان لوگوں کیلئے اپنا فرض ادا کیا ہے جنہوں نے فوجی بغاوت سہی اور جنوب مشرقی یوکرین میں جنگ کا سامنا کررہے ہیں۔ پوتین کا کہنا تھا کہ جنگ ختم کرنا ہے تو مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں اور امن کے عمل میں رکاوٹ نہ بنیں۔
ایک سوال پر صدر پوتین نے کہا کہ نیٹو کے ماہرین یوکرین تنازع میں شریک ہیں اور نشانہ بھی بن رہے ہیں، روس اپنا دفاع بہتر بنائے گا اور ان علاقوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر غور کرے گا تاکہ ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں سے یوکرین کو میزائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
پوتین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ ہوا تو کسی بھی ہتھیار کا استعمال قابل قبول ہوگا۔