نئے امریکی صدر سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، انٹونی بلنکن کا دعوی
54
M.U.H
07/09/2024
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات غزہ جنگ بندی کے ساتھ شروع ہو جائیں گے اور نئے صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔ اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہو جائیں گے، ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ایسا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرچکا ہوگا۔