حزب اللہ لبنان کے حیفا پر راکٹ حملے، 10 صیہونی زخمی
385
M.U.H
07/10/2024
لبنان کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں حیفا اور طبریہ میں صیہونی فوجیوں کے کرمل اڈے پر فادی ایک راکٹ داغے۔ لبنانی استقامت کے اس آپریشن میں دس صیہونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی کہا ہے کہ حیفا شہر پر راکٹ گرنے کے بعد اس شہر میں امدادی ٹیموں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر حزب اللہ کے حملے شروع ہونے کے بعد بہت زیادہ صیہونی ان علاقوں سے اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اس علاقے میں رہنےوالے زیادہ تر صیہونی نفسیاتی مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں۔