عراقی مزاحمت کے مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ پر یکے بعد دیگرے چار ڈرون حملے
291
M.U.H
02/11/2024
عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپوں نے مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ میں چار اہم اہداف پر ڈرون حملوں سے آگاہ کیا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے الگ الگ کارروائیوں میں مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ میں 4 اہم اہداف کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مزاحمتی گروہوں نے فلسطین اور لبنان کے عوام خاص طور پر عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی کارروائیوں کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔
اس سلسلے میں شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے: مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں آج شام ہم نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک اہم ہدف کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔