وزیر دفاع گیلنٹ کی برطرفی پر نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل میں احتجاج
79
M.U.H
06/11/2024
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے کے فیصلے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ رات بھر شہری سڑکوں پر نکلے اور مظاہرہ کیا۔ نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق، نیتن یاہو نے منگل کی رات حیران کن طور پر وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی برطرفی کا اعلان کیا۔ نیتن یاہو نے گیلنٹ کی جگہ وزیر خارجہ کاٹز کو وزیردفاع کی اضافی ذمہ درای دی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ سطح پر یہ ردوبدل ایک ایسے وقت میں کیا جب اسرائیل کی فوج غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف برسرپیکار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گیلنٹ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر زور دے رہے تھے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گیلنٹ کی برطرفی نے اسرائیل میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ مظاہرین نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہائی وے پر ٹریفک جام کر دی۔