فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نوازی، غرب اردن میں الجزیرہ کی نشریات بند
39
M.U.H
02/01/2025
محمود عباس کی جماعت نے صہیونی حکومت کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے مختلف علاقوں میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند کردی ہیں۔
محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں الجزیرہ کی نشریات اور اس کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ فلسطینی وزرائے ثقافت، داخلہ، اور مواصلات پر مشتمل کمیٹی نے کیا، جس میں دعوی کیا گیا کہ الجزیرہ اشتعال انگیز مواد اور غلط معلومات دینے کے علاوہ داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا تھا۔
فیصلے کے مطابق الجزیرہ کی سرگرمیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کہ وہ فلسطینی قوانین اور ضوابط کی پابندی نہ کرے۔
فلسطین کی صحافتی تنظیموں اور مقاومتی محاذ نے اس اقدام کو غیر منصفانہ، آزادی اظہار کے منافی، اور فلسطینی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔