الخیام میں صیہونیوں کے فوجی اجتماع پر حزب اللہ کے حملے
43
M.U.H
22/11/2024
تہران: حزب اللہ لبنان نے صیہونیوں کے فوجی اجتماع پر تین میزائيلی حملوں کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے آج الگ الگ بیانات جاری کرکے بتا یا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت نیز لبنان اور فلسطین کے دفاع میں شہر الخیام کے مشرق میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اجتماع پر تین مرحلے میں حملے کئے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ حملے صبح ایک بجکر تیس منٹ، صبح تین بجے اور صبح کے پانچ بجے انجام دیئے گئے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے گزشتہ 23 ستمبر کی صبح سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وسیع حملوں کا آغاز کیا جن کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بھی عام لبنانی شہریوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں، ابتدائی لمحات میں ہی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز اور غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر متعدد حملے کئے تھے۔
حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز اور ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور صیہونی فوج کے زمینی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک زمینی جنگ میں بھی صیہونی فوج کو سنگین جانی اور مالی نقصانات پہنچائے ہیں۔