نماز جمعۃ الوداع کے بعد آصفی مسجد میں یوم قدس منایا جائے گا
44
M.U.H
27/03/2025
لکھنؤ ۲۷ مارچ: غزہ میں اسرائیل کے ذریعہ جاری نسل کشی ،فلسطین پر غاصبانہ قبضے اور قبلۂ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے ہر سال کی طرح امسال بھی’عالمی یوم قدس ‘ کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے مولانا کلب جوادنقوی کی رہنمائی میں احتجاج کیاجائے گا۔احتجاج نماز جمعۃ الوداع کے بعد آصفی مسجد میںمنعقد ہوگاجس میں مختلف علمائے کرام موجود رہیںگے ۔
اولاً نماز جمعۃ الوداع مولانا کلب جوادنقوی کی اقتدامیں اداکی جائے گی،اس کےبعد مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے مسجدکے باہر جمع ہوں گے جہاں علماکی رہنمائی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے لئےاحتجاج کیاجائے گا۔احتجاج ٹھیک 1:30 بجے شروع ہوگا۔مجلس علمائے ہند تمام علما،اداروں اور مومنین سے’یوم قدس‘ میں شرکت کی اپیل کرتی ہے ۔