اسرائیل کی سب سے بڑی ریفائنری نے ایرانی حملے سے 200 ملین ڈالر کے نقصان کا اعتراف کیا ہے
21
M.U.H
17/07/2025
تہران: اسرائیلی کمپنی بازان نے ایک رپورٹ ميں اعلان کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے سے ریفائنری کی تنصیبات کو 150 سے 200 ملین ڈالر کا نقصان پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے
بازان کمپنی نے آج بدھ کو تل ابیب اسٹاک اکسچینچ کو رپورٹ دی ہے کہ حیفا پر ایران کے میزائل حملے میں بازان کی ریفائنری کی تنصیبات کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔
بازان کمپنی نے تل ابیب اسٹاک اکسچینج کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ حیفا تنصیبات کو150 سے 200 ملین ڈالر کا نقصان پنہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بازان اسرائیلی کمپنی نے تل ابیب اسٹاک اکسچینج کو ارسال کردہ اپنی تحریری رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کے میزائل حملے میں تنصیبات کے تباہ ہوجانے والے حصے کی تعمیر کی پیشگی رقم کے عنوان سے آج اس کو 160 ملین شکل (تقریبا 48 ملین ڈالر) مل گئےہیں اور بقیہ رقم تعمیر کا کام آگے بڑھنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔