بین الاقوامی مقابلوں سے صیہونی ٹیموں کا اخراج، اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے کا مطالبہ
15
M.U.H
11/08/2025
تہران: انسانی حقوق میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے صیہونی حکومت کی کھیلوں کی ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوں سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانچسکا البانیزے اس سے قبل کئی بار اسرائیلی جنگی طیاروں کے ذریعے فلسطینیوں کی ہلاکت کی مذمت کر چکی ہے۔
اپنے تازہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ قاتلوں کو کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دیا جائے۔ آئیے کھیلوں کو نسل پرستی اور نسل کشی سے پاک بنائیں۔ ایک وقت میں ایک گیند، ایک کِک۔
نیوز ذرائع نے اسرائیلی حملے میں فلسطینی نیشنل فٹ بال ٹیم کے کپتان اور سابق کھلاڑی سلیمان العبید کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔
فلسطین کی نیشنل فٹ بال ٹیم کے سابق سٹار جن کی عمر 41 برس تھی، بدھ کے روز جنوبی غزہ پٹی میں کھانے کے انتظار میں لگی قطار میں بیت المقدس پر قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔