لاکھوں یمنی شہریوں کا مظاہرہ، غزہ کی بھرپور حمایت کا اعلان
36
M.U.H
13/09/2025
صنعا: لاکھوں یمنی شہریوں نے جمعہ کے روز دارالحکومت صعنا کے سبین اسکوائر پر جمع ہو کر ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
جمعے کی سہ پہر دارالحکومت صنعا کے سبین اسکوائر پر "شہداء سے وفاداری" ملین مارچ کے دوران یمن عوام کا پرجوش سمندر موجیں مارتا دکھائی دیا۔
یہ ملین مارچ انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی کی کال پر نکالا گیا۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے میلادالنبی سے موقع پر بھی پائیداری ملین مارچ میں لاکھوں یمنی شہریوں نے حصہ لیا تھا۔
ملین مارچ کے اختتام پر ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام خدا کی راہ میں اور غزہ کی مدد کے لیے کسی بھی قربانی نے دریغ نہیں کریں گے۔
بیان میں فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ بعض ممالک کی بے توقیری اور غفلت کا شکار ہیں لیکن صبر کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔