تہران: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں دو ریاستی راہ حل کے عنوان سے پیرس اور ریاض کی مشترکہ صدارت میں منعقدہ نشست میں فرانس نے فلسطین کو تسلیم کرلیا
رنا کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے پیر 22 ستمبر کی رات ایک بیان جاری کرکے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے اس اقدام کو ضروری قرار دیا۔
فرانس کے صدر نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جب تک سبھی صیہونی یرغمالی آزاد نہیں کردیئے جاتے، اس وقت تک پیرس میں فلسطینی سفارت خانے کا افتتاح نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا گزشتہ روز فلسطین کو ایک آزادی ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرچکے ہیں ۔