اسرائیل نے بہت سے ممالک کو بم سے لیس الیکٹرانک آلات فروخت کی ہے، موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف
25
M.U.H
31/10/2025
صیہونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کو فروخت کیے جانے والے الیکٹرانک آلات کو بم سے لیس یا چھیڑ چھاڑ کیا ہے اور وہ حزب اللہ کے خلاف پیجر آپریشن کی طرح ان کا استعمال کر سکتی ہے۔ موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔ کوہن نے ایک انٹرویو میں جس کی ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے، کہا کہ اسرائیل نے چھیڑ چھاڑ شدہ آلات بہت سے ممالک کو بھیجے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس ملک کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا "ہر وہ ملک جو آپ کے ذہن میں ہے" موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ الیکٹرانک آلات میں چھیڑ چھاڑ کا طریقہ انہوں ںے 2002ء سے 2004ء کے درمیان ایجاد کیا تھا۔