اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ سے متعلق امریکی قرارداد کی منظوری دے دی
6
M.U.H
19/11/2025
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے مستقبل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے پر مبنی امریکی تجویز کردہ قرارداد منظور منظور کر لی ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں امن مشن اور بین الاقوامی استحکام فورس کو اختیار دینے والی ایک قرارداد کی منظوری دی ہے، جس کا ذکر غزہ تنازعہ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبہ" میں کیا گیا تھا.
امریکہ کی تجویز کردہ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ پڑے جبکہ روس اور چین جیسے سلامتی کونسل مستقل رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا.
قرارداد میں ایک شق ہے جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مستقبل کے ممکنہ خاکے کی بات کی گئی ہے ۔