ایرانی میزائل حملوں میں 2700 صیہونی زخمی ہوئے: اسرائیلی وزارت صحت
5
M.U.H
12/03/2026
صہیونی ریاست کی وزارتِ صحت نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران اب تک 2745 صہیونی آبادکار زخمی ہو چکے ہیں۔ صہیونی ریاست کی وزارتِ صحت نے آج جمعرات کو جاری بیان میں ہلاکتوں کی اصل تعداد بتائے بغیر کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 2745 صہیونی آبادکاروں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں لایا گیا ہے، جن میں سے 85 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔ وزارت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 179 صہیونی آبادکاروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ دوسری جانب ذرائع ابلاغ کے مطابق آج تل ابیب اور مقبوضہ یروشلم (قدس) میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔صہیونی ریاست کی ہوم فرنٹ کمانڈ کے مطابق ایران کے میزائلوں کی نشاندہی کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ یروشلم کے صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن فعال کر دیے گئے۔