جنگ کا ذمہ دار ایران نہیں، حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں:عمانی وزیرخارجہ
8
M.U.H
23/03/2026
عمان کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کا ذمہ دار نہیں ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ خطے میں جاری جنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی مسائل پیدا ہوچکے ہیں اور عمان آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے چوبیسویں دن سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ایران کے بارے میں آپ کی رائے جو بھی ہو، یہ جنگ ایران کی وجہ سے شروع نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ صورتِ حال وسیع معاشی مشکلات کا سبب بن چکی ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو حالات کہیں زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔
وزیر خارجہ عمان کے مطابق عمان پوری کوشش کر رہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔