جنرل موسوی: ٹرمپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے خلاف ہر دھمکی ایک جنگی اقدام کے طور پر دیکھی جائے گی
11
M.U.H
25/03/2026
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، ایئر چیف مارشل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے خلاف ہر دھمکی ایک جنگی اقدام کے طور پر دیکھی جائے گی۔
ایئر چیف مارشل موسوی کے مطابق، ٹرمپ کو یہ سیکھنا ہوگا کہ ایران کو دی جانے والی ہر دھمکی یا الٹی میٹم عملی طور پر جنگی کارروائی تصور ہوتی ہے۔ دیمونا اور حیفا کے اسٹریٹجک مقامات پر ایرانی فورسز کی حالیہ کارروائیاں نہ صرف ایران کی فوجی حکمت عملی کا حصہ ہیں بلکہ امریکیوں کی دو روز اور پانچ روز پر مشتمل دھمکیوں کے لیے واضح جواب بھی ہیں۔