تہران میں ہندوستانی وفد نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو پیش کیا خراج عقیدت
16
M.U.H
03/07/2026
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تقریبات ہفتہ (4 جولائی) سے شروع ہوں گی، جن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مختلف ممالک کے وفود تہران پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس درمیان ہندوستان سے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایران پہنچ چکی ہیں اور انھوں نے ہندوستانی وفد کے ساتھ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت بھی پیش کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید بھی ایران پہنچ چکے ہیں۔ سلمان خورشید سمیت کئی دیگر شیعہ لیڈران نے صلاۃ الجنازہ، یعنی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم کے لیے دعا بھی کی۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران میں 2 کروڑ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔ آخری رسومات سے متعلق تقریبات 9 جولائی تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔