برطانوی وزیراعظم کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کا دفاع
14
M.U.H
09/09/2026
برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوگا۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف کارروائی کرنا برطانیہ کی ذمہ داری ہے، فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کی صرف باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کی قیادت کر رہا ہے۔