جموں و کشمیر دہشت گردی کے گڑھ سے سیاحتی مقام میں تبدیل ہو گیا :امت شاہ
41
M.U.H
06/09/2024
جموں:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر مودی حکومت کے تحت امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے۔اور یہ خطہ دہشت گردی کے گڑھ سے سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔ تعلیمی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ یہ خطہ دہشت گردی کے گڑھ سے سیاحتی مقام میں تبدیل ہو گیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ اپنے دو روزہ دورے پر جموں کے لیے روانہ ہو رہا ہوں، جہاں میں آج بی جے پی کے سنکلپ یاترا کا آغاز کروں گا اور کل کاریاکارتا سمیلن میں اپنے کارکنان سے بات چیت کروں گا۔