برطانیہ اور سعودی عرب سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک تباہ کردیا گیا، یمن کی انٹیلی جنس کا اعلان
31
M.U.H
07/01/2025
تہران: یمن کے سیکورٹی اداروں نے برطانیہ کے MI6 اور سعودی استخبارات سے وابستہ جاسوسی کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔
یمن کے انٹیلی جنس اداروں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور صیہونیوں کو یمن کے سامنے میدان جنگ میں شکست کے بعد اور صنعا کی جانب سے غزہ کی حمایت کو روکنے کے لیے برطانیہ کے جاسوسی ادارے ایم آئی 6 نے سعودی استخبارات نے یمن کے خلاف جاسوسی کارروائی شروع کردی۔
اس بیان میں آیا ہےکہ متعدد عناصر جاسوسی کی ٹریننگ دی گئی تا کہ فوجی کارروائیوں اور یمن کے اسٹریٹیجک وسائل اور صلاحیتوں کی خفیہ معلومات دشمن تک پہنچائیں۔
یمن کے انٹیلی جنس اداروں کے بیان میں آیا ہے کہ جاسوسی کے اس نیٹ ورک کے ذریعے یمن کی میزائل تنصیبات، ڈرون طیاروں، فوجی اور سیکورٹی مراکز اور فوجی اور سیاسی اعلی عہدے داروں کی نقل و حرکت اور رہائش پر نظر رکھنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اس بیان کے مطابق، ان جاسوسوں کو برطانوی اور سعودی افسروں نے خصوصی طور پر چنا، انہیں ٹریننگ دی گئی اور انہیں پیچیدہ وسائل فراہم کرکے یمن میں خفیہ کارروائی کے لیے تیار کیا گیا۔
یمن کے انٹیلی جنس اداروں کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی اور برطانوی افسروں کی مکمل ٹریننگ سعودی عرب میں انجام پائی ہے۔
ٹریننگ میں یمنی عہدے داروں کی گاڑیوں میں جی پی ایس ٹریکر لگانا یا ان کی تصویریں لینا بھی شامل تھا۔
بتایا گیا ہے کہ جاسوسوں کے پورے نیٹ ورک کو تہس نہس کردیا گیا ہے۔