یمنی فوج کا تل ابیب کے بن گوریان ائیرپورٹ پر دوبارہ بیلسٹک میزائل حملہ
29
M.U.H
03/06/2025
یمنی فوج نے تل ابیب کے بن گوریان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے غزہ میں فلسطینی بے گناہ مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے ردعمل میں مقبوضہ فلسطین کے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔
فوجی ترجمان جنرل یحیی سریعے کے مطابق یہ حملہ ذوالفقار نامی بیلسٹک میزائل کے ذریعے کیا گیا، جس نے یافا کے نزدیک واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے دعوی کیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں جبکہ ہزاروں صہیونی پناہ گاہوں میں چلے گئے ہیں۔
یمنی فوج نے اس حملے کو غزہ میں صہیونی افواج کے نسل کش اقدامات، غذائی محاصرے اور مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کا ردعمل قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں جنرل یحیی سریع نے یمن کی جانب سے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن آزاد، باعزت اور خودمختار قوم کے طور پر آپ کے ساتھ ہے۔ اگر دنیا آپ کو تنہا چھوڑ دے تب بھی ہم آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔ جب تک کہ صہیونی جارحیت ختم نہ ہوجائے یمنی فوج صہیونی علاقوں اور تنصیبات پر حملے جاری رکھے گی۔