اویسی نے بلاول بھٹو کے بیان پر دیا کرارا جواب، انہیں یاد دلایا کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو خود دہشت گردی کا شکار ہوئیں تھیں
46
M.U.H
05/06/2025
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دیے گئے، ان کے بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان اور ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تعاون پر زور دیا تھا۔
اسد الدین اویسی نے کیا پلٹ وار
بدھ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے بلاول بھٹو کو یاد دلایا کہ 26/11 ممبئی حملے اور پٹھان کوٹ حملوں کے بعد دونوں ممالک کی ایجنسیوں کے درمیان بات چیت کے بعد کیا ہوا تھا۔
بلاول بھٹوجو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعد عالمی سفارتی حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، انہو ں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان تعاون سے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے دکھا یا آئینہ
اپنے بیان پر اویسی نے کہا کہ 26/11 اور پٹھان کوٹ کے بعد کیا ہوا۔ تمام دہشت گردوں کو بچایا اور انہیں انعام دیا اور (ذکی الرحمان) لکھوی کو جیل میں بیٹھے بیٹھے بیٹے کا باپ بننے کا موقع دیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو یاد دلایا کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو خود دہشت گردی کا شکار ہوئیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جس اقوام متحدہ میں انہوں نے بات کی، اسی نے مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے پاکستان بھیجی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے قتل کے معاملے میں پاکستان کی جانب سے کی گئی تحقیقات ناقص تھیں۔ کچھ خود کا جائزہ لیں۔ آپ اس تنظیم کو نہیں جانتے ،جس نے آپ کی ماں کو قتل کیا اور آپ بھارت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ یہ بیوقوفی ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہمارے ڈی جی ایم او سے بات کی۔ ہمارے ڈی جی ایم او نے وزیراعظم سے بات چیت کے بعد اسے قبول کیا ہوگا۔ وزیراعظم اور سیاسی قیادت کو ملک کو بتانا چاہیے تھا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بات کی اور ہم نے فائرنگ بند کی۔ لیکن اس کے بجائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کو یہ بتایا، وہ کون ہے؟
اسدالدین اویسی جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بائیجیانت پانڈا کی قیادت میں چار خلیجی ممالک کا دورہ کرنے والے وفد کا حصہ تھے، انہوں نے کہا کہ نے پاکستان کی دہشت گردی اور اس کے سیکورٹی خدشات پر ہندوستان کے موقف کو سامنے لانے کی کوشش کی۔ وفد نے انہیں بتایا کہ پہلگام حملہ پاکستان کے دہشت گردوں نے کیا تھا۔ انہوں نے ان ممالک کے لیڈروں کو یہ بھی بتایا کہ پہلگام حملہ کرنے والا مزاحمتی محاذ (TRF) لشکر کا نیا نام ہے اور ہندوستان نے دسمبر 2023 اور مئی اور جون 2024 میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کی کمیٹی سے رجوع کیا تھا تاکہ اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔
اسدالدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ پہلگام حملے کی ذمہ داری لینے کے بارے میں چار میں سے دو ای میلز پاکستان ملٹری کنٹونمنٹ بورڈ سے آئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کے لیڈروں نے پوچھا کہ آپ مذاکرات کیوں نہیں کرتے۔ ہم نے کہا کہ ہم نے 26/11 کے بعد مذاکرات کیے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔