آصفی مسجد میں مولاناکلب جوادنقوی کی اقتدامیں نماز عیدالاضحیٰ اداکی گئی
5
M.U.H
09/06/2025
لکھنؤ۸ جون :لکھنؤ کی معروف تاریخی آصفی مسجد میں امام جمعہ مولانا سید کلب جوادنقوی نے عیدالاضحیٰ کی نماز اداکرائی ۔مولانا نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے قربانی کی اہمیت اور عظمت پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہمیں جانور کی قربانی کے ساتھ اپنی انا کی قربانی بھی پیش کرنی چاہیے۔ انہوں نے وقف ترمیمی بل پر نمازیوں کو آگاہ کرتے ہوئے اس کے نقصانات اور حکومت کی منشاء کے بارے میں بھی بتلایا۔انہوں نےکہاکہ ہم ہرگز اس بل کو قبول نہیں کریں گے ۔آخر میںمولانانے وطن عزیز ہندوستان میں امن وسلامتی کے قیام کے لئے دعابھی کرائی ۔مولانانےاس موقع پر غزہ کے مظلوموں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیااور حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں سے غزہ میں قیام امن کی اپیل کی ۔