صہیونی حکومت کا حملہ، جنرل سلامی سمیت اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی شہادت
38
M.U.H
13/06/2025
صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں میجر جنرل حسین سلامی کے علاوہ خاتم الانبیاء ہیڈوکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل غلام علی رشید، ڈاکٹر طہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی شام ہیں۔
سردار رشید صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے
جنرل غلامعلی رشید، جو کہ قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء (ص) کے کمانڈر تھے، چند گھنٹے قبل سپاہ پاسداران کے جنرل اسٹاف کے ہیڈکوارٹر پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔
صہیونی حکومت کا حملہ، جنرل سلامی شہید
صہیونی حکومت نے ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اور جوہری مراکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی حکومت کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی فوجی ترجمان نے ایران کے مختلف مقامات پر فوجی اور ایٹمی مراکز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
فرحزادی اسٹریٹ، تہران پر صیہونی حملے کا رپورٹ
تہران کے فرحزادی اسٹریٹ سے پہلی میدانی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جو ان علاقوں میں شامل ہے جنہیں صیہونی حکومت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
امام خمینی ایئرپورٹ کی پروازیں معطل
امام خمینی ایئرپورٹ سے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
صہیونی حکومت کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، ایران
صہیونی حکومت نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اور جوہری مراکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔
صہیونی حملے کے بعد ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام مطمئن رہیں۔ صہیونی حکومت اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حملوں کے بعد تفصیلات کے لئے صرف معتبر ذرائع اور رسمی خبروں پر اعتبار کریں تاکہ کسی قسم کی افراتفری نہ پھیلے۔ عوام اس نازک مرحلے پر صہیونی حکومت کی افواہوں اور بے بنیاد خبروں سے متاثر نہ ہوں۔