اسرائیلی حملے میں ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید ہو گئے ہیں۔
صہیونی حکومت کی جانب سے تہران سمیت مختلف شہروں پر فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی فوجی اور جوہری شخصیات کی شہادت ہوگئی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری بھی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اور جوہری سائنسدان فریدعباسی اور محمد مہدی بھی شہید ہو گئے ہیں.