ہندوستانیوں کا پھوٹا غصہ، اسرائیل نے جموں - کشمیر کو بتایا پاکستان کا حصہ، احتجاج کے بعد مانگی معافی
29
M.U.H
14/06/2025
نئی دہلی: اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر ہندوستان کی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کیے جانے والے نقشے پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جمعہ کی شام دیر گئے اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے ایک علاقائی خطرے طور پر ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک تصویری پوسٹ شیئر کی، جس میں ہندوستان کی بین الاقوامی سرحدوں کو غلط طریقے سے دکھایا گیا تھا - خاص طور پر جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتا کر ۔
غلط نقشے پر ہندوستانی صارفین ناراض، اسرائیل نے معافی مانگ لی
پوسٹ سامنے آتے ہی ہندوستانی صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو براہ راست ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس پوسٹ کو ہٹایا جائے اور درست نقشہ شائع کیا جائے۔ کچھ صارفین نے اسرائیل کو سخت سفارتی انتباہ بھی جاری کیا۔ IDF نے تقریبا 90 منٹ بعد ایک جوابی ٹویٹ میں کہا کہ یہ پوسٹ صرف ایک علاقائی خاکہ ہے۔ یہ نقشہ اصل سرحدوں کی صحیح عکاسی نہیں کرتا۔ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔