بحیرہ احمر میں ایک صیہونی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے:یمن
38
M.U.H
08/07/2025
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز رانی پر پابندی کے تسلسل میں ملکی افواج نے ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ منسلک میجک سیز (Magic Seas) نامی صیہونی جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس امریکی بحری جہاز نے مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے پر عائد یمنی پابندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تھی۔ جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا کہ اس آپریشن میں یمنی بحریہ، میزائل و ڈرون فورسز نے 2 ڈرون کشتیوں، 5 بیلسٹک و کروز میزائلوں اور 3 ڈرون طیاروں کا استعمال کیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران، قانون شکن بحری جہاز براہ راست طور پر نشانہ بنا جس کے بعد سمندری پانی اس کے اندر تک پھیل چکا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا صیہونی بحری جہاز تیزی کے ساتھ غرق ہو رہا ہے تاہم اس کے عملے کو مکمل سلامتی کے ساتھ بحری جہاز کو ترک کر دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ جنرل یحیی السریع نے تاکید کی کہ بحیرہ احمر میں اس صیہونی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی کارروائی سے قبل یمنی بحریہ کی جانب سے اس بحری جہاز کے عملے کو متعدد بار وارننگ دی گئی تھی لیکن مذکورہ بحری جہاز کا عملہ، تمام انتباہات کو یکسر نظر انداز کرتا رہا۔