ٹرمپ نے یورپی یونین و میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کر دیا
30
M.U.H
13/07/2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تجارتی خطوط پوسٹ کر دیئے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر یکم اگست سے 30 فیصد ٹیکس لگائیں گے۔ میکسیکو سے آنے والی اشیاء پر بھی یکم اگست سے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
صدر ٹرمپ اب تک کئی ممالک کو تجارتی خطوط بھیج چکے ہیں، جن میں میانمار، لاؤس پر 40 فیصد، جنوبی افریقا، سری لنکا، الجزائر، عراق اور لیبیا پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ خطوط کے مطابق امریکا کی جانب سے جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، قازقستان، برونائی اور مالدووا پر 25 فیصد جبکہ فلپائن پر 20 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔