یمنی فوج کے اسرائیلی فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر کی عمارت سمیت مختلف نشانوں پر چار حملے
59
M.U.H
03/09/2025
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے خلاف چار ڈرون کارروائیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سے ایک میں قابض حکومت کی فوج کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی مسلح افواج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے اسرائیلی حکومت کے اہداف کے خلاف چار ڈرونز کے ساتھ چار فوجی کارروائیاں کیں، ہم نے صمد 4 ڈرون سے مقبوضہ جافا (تل ابیب) میں دشمن کی جوائنٹ اسٹاف عمارت کو نشانہ بنایا، ہم نے الخدیرہ پاور پلانٹ، جافا (تل ابیب) کے لود (بین گوریون) ہوائی اڈے اور مقبوضہ فلسطین میں اشدود کی بندرگاہ کو تین ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون آپریشن اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا، ہم نے شمالی بحیرہ احمر میں بحری جہاز (MSC ABY) کو مقبوضہ فلسطین میں بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی اور اسرائیلی حکومت سے اس کے تعلق کی وجہ سے نشانہ بنایا۔ ہم نے اس جہاز کو دو ڈرونز اور ایک کروز میزائل سے نشانہ بنایا، جو اللہ کی مدد سے براہ راست ہدف پر جا لگا۔ ہم اس وقت تک غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے جب تک جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔