چین، شاندار فوجی پریڈ، سربراہان مملکت کی شرکت، جدید عسکری ٹیکنالوجی کی نمائش
51
M.U.H
04/09/2025
عوامی جمہوریہ چین کی جاپان پر فتح اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے اعلی سطحی مہمانوں اور سربراہان مملکت نے شرکت کی۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ان کی بیٹی سمیت دیگر غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
پریڈ کے دوران چینی فضائیہ کے جدید ترین جنگی طیاروں، ڈرونز اور جاسوس طیاروں نے فضا میں پرواز کی، جن کی حرکت اور تکنیکی مہارت نے حاضرین کو حیران کر دیا۔ فوجی دستے جدید اسلحہ، ٹینک، اور دیگر دفاعی سازوسامان کے ساتھ قطار کی شکل میں مہمانوں کے سامنے سے گزرے جس سے چین کی فوجی طاقت اور دفاعی تیاری کی جھلک صاف دکھائی دی۔
تمام شرکاء نے پریڈ کو نہایت شاندار اور منظم قرار دیا، اور اسے عالمی سیاسی اور دفاعی منظرنامے میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے تعبیر کیا۔