آپ شنکراچاریہ کیسے؟ 24 گھنٹوں میں بتائیں، انتظامیہ نے سوامی اوِمُکتیشورآنند کو ارسال کیا نوٹس
32
M.U.H
20/01/2026
اتر پردیش حکومت اور سوامی اوِمُکتیشورآنند کے درمیان ٹکراؤ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ اسی سلسلے میں پریاگ راج میلہ اتھارٹی نے سوامی اوِمُکتیشورآنند کو ایک باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں ان کے خود کو شنکراچاریہ قرار دینے پر سنگین اعتراض درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نوٹس ماگھ میلہ علاقے میں لگائے گئے ان کے کیمپ کے بورڈ پر ’’شنکراچاریہ‘‘ کے لفظ کے استعمال کے حوالے سے بھیجا گیا ہے، جسے انتظامیہ نے سپریم کورٹ کی نافرمانی کے زمرے میں رکھا ہے۔
تنازع کی اصل جڑ کیا ہے؟
دراصل پریاگ راج میں منعقد ہونے والا ماگھ میلہ (Prayagraj Magh Mela) ملک کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے، جہاں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند، سنت اور مذہبی لیڈر جمع ہوتے ہیں۔ اسی میلہ علاقے میں سوامی اوِمُکتیشورآنند کا بھی ایک کیمپ قائم ہے۔ اس کیمپ میں لگے ایک بورڈ کے حوالے سے میلہ اتھارٹی سخت ہو گئی ہے۔ بورڈ میں انہیں ’’جیو تِش پیٹھ شنکراچاریہ‘‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اسی اصطلاح پر اعتراض کرتے ہوئے میلہ انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا ہے۔ میلہ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شنکراچاریہ کے عہدے سے متعلق معاملہ اس وقت سپریم کورٹ (SC) میں زیرِ سماعت ہے، ایسے میں کسی بھی شخص کا خود کو شنکراچاریہ قرار دینا عدالتی عمل میں مداخلت سمجھا جا سکتا ہے۔
نوٹس میں کیا کہا گیا ہے؟
پریاگ راج میلہ اتھارٹی کے نائب صدر کی جانب سے شنکراچاریہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں سپریم کورٹ کے مقدمہ نمبر 3010/2020 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شنکراچاریہ کے عہدے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ غور ہے۔ جب تک اس معاملے میں کوئی واضح حکم جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک کسی بھی شخص کو جیو تِش پیٹھ کے شنکراچاریہ کے طور پر عوامی طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے باوجود میلہ کیمپ کے بورڈ پر خود کو شنکراچاریہ ظاہر کیا گیا ہے، جو سپریم کورٹ کی کھلی نافرمانی ہے۔
میلہ افسرنے کیا بتایا؟
میلہ افسر رِشی راج کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 14 اکتوبر 2022 کو شنکراچاریہ پروٹوکول دینے پر روک لگا دی تھی۔ اسی حکم کی پابندی کرتے ہوئے میلہ میں انہیں شنکراچاریہ جیو تِش پیٹھ کے نام پر نہیں بلکہ بدریکا آشرم سیوا شِوِر کے نام پر زمین الاٹ کی گئی۔ مزید یہ کہ پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں میلہ افسران نے انہیں سوامی اوِمُکتیشورآنند کے نام سے مخاطب کیا۔