یہ تمھارا اخلاقی دیوالیہ پن ہے، امریکی وزیر جنگ کو ایران کے وزیر خارجہ کا جواب
10
M.U.H
17/03/2026
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی وزیر جنگ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تم نے اپنے اخلاقی دیوالیے پن کا اعلان کردیا۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس سلسلے میں لکھا کہ جب امریکی وزیر جنگ اعلان کرتا ہے کہ "بغیر کسی رحم کے" تو وہ طاقت کا اظہار نہیں کرتا بلکہ وہ اپنی اخلاقی پستی اور قوانین جنگ سے ناواقفیت کا ثبوت دیتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ہم اس کو مشورہ دیتے ہیں کہ ہیگ کنوینشن اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے منشور کا مطالعہ کرلے، الا یہ کہ ایک جنگی مجرم کے عنوان سے نیتن یاہو سے ملحق ہونا چاہتا ہو۔