کویت غیرقانونی طریقے سے گرفتار کیے گئے ایرانی شہریوں کو رہا کرے: وزیر خارجہ عراقچی
15
M.U.H
14/05/2026
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کویت کے ہاتھوں ایرانی شہریوں کی غیرقانونی گرفتاری پر انتباہی پیغام جاری کیا۔
سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کویت نے خلیج فارس میں ایک ایرانی جہاز پر غیرقانونی طور پر حملہ کرکے ہمارے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا جو کہ تفرقے اور کشیدگی پھیلانے پر مبنی ایک حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیرقانونی اقدام اس جزیرے کے قریب انجام دیا گیا ہے جہاں سے امریکہ ایران پر حملے کر رہا تھا۔
وزیر خارجہ عراقچی نے مذکورہ ایرانی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کو اس حرکت کے جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔