ہمیں آبنائے ہُرمز کی ضرورت نہیں لیکن اُسے کھلنا چاہئے:ڈونلڈ ٹرمپ
30
M.U.H
23/07/2026
امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے ایک بار پھر "ایران" کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے اور "آبنائے ہُرمز" کو کھلوانے کا بے بنیاد دعویٰ دُہرایا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریاست "جارجیا" کے شہر "ماریٹا" میں "ریپبلکن پارٹی" کے حامیوں سے تقریر کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں آبنائے ہُرمز کی کوئی ضرورت نیہں۔ ہمیں کسی اور چیز کی بھی ضرورت نہیں۔ لیکن میں اس بحری راہداری کو کھول كر رہوں گا كیونكہ ایسا كرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنی مسلط کردہ جنگ کو چھوٹا دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں اسے ایک جھڑپ کہتا ہوں۔ یعنی ہماری اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ اپنے بے بنیاد اور مضحکہ خیز دعووں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا كہ انہیں (ایران کو) اتنا نقصان پہنچے گا کہ وہ معاہدہ کرنا چاہیں گے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ ابھی معاہدے کے لئے تیار نہیں۔ تاہم، بہت جلد تیار ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ان گیدڑ بھبکیوں کے دوران، بچوں کی قاتل امریکی فوج نے ایران کے مختلف علاقوں پر حملہ کردیا، جن میں "بوشهر"، "سیریک"، "ماه شهر"، "رامشیر" اور "اهواز" شامل ہیں۔