ایران کےخلاف امریکی جنگ جاری رکھنے کے لئے اربوں ڈالر کے بل کی منظوری
30
M.U.H
23/07/2026
آج صبح امریکی ایوان نمائندگان نے ملک کی وزارت جنگ کے لئے ایک ہزار ایک سو پچاس ارب ڈالر کا بجٹ بل منظور کیا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحانہ جنگ کے اخراجات کے لئے فنڈ مختص کئے گئے۔ اس بل پر ووٹنگ کے دوران ڈیموکریٹس نے، کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف حملوں میں صیہونی رژیم کی حمایت کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کی۔ انہوں نے ان دفعات کی مخالفت کی جو واشنگٹن-تل ابیب فوجی تعاون کو گہرا کرتی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، یہ حیرت انگیز فوجی بجٹ، ایوان نمائندگان میں 216 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوا۔ جب کہ اس کی مخالفت میں 212 ووٹ پڑے۔ اس بل میں 60 ارب ڈالر کا اضافی فوجی بجٹ شامل ہے، جس کے بارے میں توقع ہے کہ اس کا بڑا حصہ ایران کے خلاف جارحانہ جنگ میں استعمال ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق، یہ بل اب امریکی سینٹ کو بھیجا جائے گا اور وہاں سے منظوری کی صورت میں، اس ملک کے دہشت گرد صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کو ابلاغ کے لئے بھیجا جائے گا۔