فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی جرائم کی مذمت کی۔ فارس نیوز کے مطابق، فرانس کے سیکڑوں شہریوں نے دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر احتجاجی اجتماع کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ اسپوتنک کے مطابق، مظاہرے میں شریک افراد نے فلسطین کے پرچم اور ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی حملوں کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کے نام درج تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مبینہ جبر کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔