۔7شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے:جنرل محسن رضائی
43
M.U.H
24/09/2026
تہران: رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے بدھ کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر ایران کی قابل فخر قوم اور مسلط کردہ جنگ کے شہداء اور سپاہیوں کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے نوعمروں کے لیے اسکول کا پہلا دن ہے اور اسکول میں شہدائے میناب کی جگہیں خالی ہیں۔ انہوں نے اپنی مظلومیت سے ایران کا مظلوم چہرہ دنیا کو دکھایا۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے ہفتہ دفاع مقدس کے بارے میں کہا: "مقدس دفاع ایران کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، یہ پہلی جنگ ہے جس میں ہم نے اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
میجر جنرل رضائی نے ٹرمپ کے دعوے اور ایران کے خلاف جنگ اور دفاع میں ایرانی افواج کے کردار کے بارے میں کہا کہ پہلے ہم احمق امریکی صدر کو جواب دیں گے، ٹرمپ نے خیالی بیانات دیے ہیں۔ میری رائے میں، ٹرمپ کی تاریخی غلطیوں میں سے ایک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ تقریر تھی، کیونکہ اس نے ایک شکست خوردہ مجرم کے حیثیت سے اپنا دفاع کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا امریکی صدر ہے جس کی پوری تقریر ایران کے گرد گھومتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران ٹرمپ کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ایران امریکی پالیسی کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔یہ ایران کی عظمت کی نشانی ہے۔
ٹرمپ کی تقریر کا پورا متن ایک ناکام مجرم کا دفاع ہے
جنرل محسن رضائی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کی تقریر کا پورا متن ایک ناکام مجرم کا بیانیہ ہے جو خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ عالمی رائے عامہ کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔خود امریکی میڈیا بھی ٹرمپ کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی امریکی صدر کی مقبولیت میں سب سے زیادہ کمی ٹرمپ کے ریکارڈ میں درج کی گئی ہے۔ دوسری بات یہ کہ جرم کے دفاع کے لیے اس نے جنگ کو امن اور دہشت گردی کو سلامتی سے تعبیر کیا ہے۔اسے کو تسلیم نہیں کرے گا۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو نے دنیا کی شدید ترین دہشت گردی کو جنم دیا ہے
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے دنیا میں امریکی صدر کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے انقلاب کے آغاز سے لے کر اب تک کسی پر حملہ نہیں کیا بلکہ اپنا دفاع ہی کیا ہے۔ دہشت گردی کے چرچے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو نے دنیا کی شدید ترین دہشت گردی کو جنم دیا، انہوں نے دنیا میں 25 ہزار بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کیا یہ دہشت گرد ہیں یا ہم جن کے بچے اسکول میں شہید ہوئے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ خود سمجھ چکے ہیں کہ وہ مجرم اور مرکزی مجرم ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ سزا سے بچ نہیں پائيں گے، آخر کار ان کا گریبان پکڑا جائے گا۔
ایران پوری طاقت سے کھڑا ہے
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹرمپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مجھے شکست نہیں ہوئی ہے۔ وہ آتے ہیں اور اپنے جرائم کے بارے میں بات کرتا ہے، لیکن وہ اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک بن گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم ایران کو پتھر کے دور میں لوٹائیں گے لیکن ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔ فرانسیسی فوج کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے ایرانیوں کی مزاحمت نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی حالت میں ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
جنرل محسن رضائی نے کہا کہ "اگر میں امریکہ کی ناکامیوں اور ایران کی فتوحات کی فہرست بیان کروں کو تو بہت طویل ہوگی۔ پہلا F-35 کس نے گرایا؟ کس نے امریکہ کے AWACS کو گراؤنڈ کیا اور کس نے امریکہ کو گراؤنڈ کیا؟ ہماری فتوحات کی فہرست طویل ہے۔
ٹرمپ کی تقریر میں انتخابی شکست کے آثار نمایاں تھے
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے امریکی میڈیا کے رویے اور ان کی تقاریر کی کوریج نہ ہونے اور امریکہ کے ملکی حالات کے بارے میں کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی تقاریر میں انتخابی شکست کے آثار نظر آتے ہیں۔ وجہ واضح ہے، وہ امریکہ کے لیے تباہی لائے ہیں اور اس کے نتیجے میں انہوں نے اپنی مقبولیت اور پارٹی کی ساکھ برباد کردی ہے۔ اب ذرا امریکہ میں پٹرول، اسٹریٹجک ذخائر اور میزائلوں کا حال دیکھ لیں۔ وہ مسلسل اپنی ہلاکتوں کی تعداد چھپاتے رہتے ہیں۔ خود امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آپ ہلاکتوں کی تعداد کیوں چھپا رہے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ "امریکی میڈیا نے محسوس کرلیا ہے کہ ٹرمپ کی ناکامیاں بہت زیادہ ہیں اور اگر وہ انکی تقریریں نشر کرتے رہے تو ناظرین چینل دیکھنا چھوڑ دیں گے۔
ایران یہ جنگ جیت چکا ہے
میجر جنرل رضائی نے اس بارے میں کہا کہ ایران نے جنگ کیوں جیتی۔ دنیا کے ماہرین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ایران کی فتح ہوئی۔ دنیا نے نہیں سوچا تھا کہ ایران جدید ترین امریکی طیاروں کو نشانہ بنائے گا۔ وہ بحرین سے اپنا سیٹ اپ ڈیاگو گارشیا لے جانے پر مجبور ہوگئے۔ انہیں شدید نقصان پہنچا۔ پہلی بار، ہم نے ان کے طیارہ بردار بحری جہاز جارج واشنگٹن کو میزائل سے کامیاب نشانہ بنایا۔
جنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ کی قیمتی ترین آبدوز ہم نے شکار کی ہے اور ہمارے ماہرین اس کی ریورس انجینئرنگ کر رہے ہیں۔
آج کا ایران جنگ سے پہلے کا ایران نہیں
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے ایران کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں کہا کہ آج ہم عروج پر ہیں، آج کا ایران جنگ سے پہلے کا ایران نہیں۔ہم نے ٹرمپ کی طرح کوئی غیر قانونی کام نہیں کی۔ ہم فوجی طاقت کے لحاظ سے دنیا اور خطے میں اچھی پوزیشن پر ہیں۔
ہماری شرائط پہلے کے مقابلے میں بالکل مختلف ہیں
میجر جنرل رضائی نے مذاکرات اور ایران کے موقف کے بارے میں کہا کہ نہ صرف ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے بلکہ ہماری سفارت کاری پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ ہم ماضی میں واپس نہیں جا رہے ہیں۔ یہ کس جہت میں مختلف ہے؟ ہم امریکہ کو ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور انہیں پہلے عمل کرنا ہوگا۔ اگر امریکہ نے پہلے ہماری شرائط پر عمل نہ کیا تو نہ آبنائے ہرمز کھلے گا اور نہ ہی ہم مذاکرات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شرائط ماضی سے بالکل مختلف ہیں۔ بعض اوقات ہم ان میں سے کچھ شرائط بیان کرتے ہیں لیکن اصل میں ایران کی 7 شرائط ہیں۔ پاکستانیوں، قطریوں اور عراقیوں نے پوچھا کہ آپ کی شرائط کیا ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکی چاہتے تھے کہ ہم اپنی شرائط لکھ کر دیں ، آج ایران کی شرائط پاکستان اور قطر کے پاس ہیں۔
طے پایا کہ ہم اپنی شرائط کا اعلان امریکہ میں کریں گے
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ "صدرپزشکیان اور وزیر خارجہ عراقچی کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم امریکہ میں اپنی شرائط کا اعلان کریں گے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، اپنی شرائط کا اعلان کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہو جاتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھلے گا اور ہم مذاکرات بھی نہیں کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں امریکہ پر بالکل اعتماد نہیں۔
انہیں ایران کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آبنائے ہرمز نہیں کھلے گا
جنرل محسن رضائي نے کہاکہ "انہیں ایران کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آبنائے ہرمز نہیں کھلے گا"۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ امریکی ہی ایسے کام کر رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز بند رہے۔ یمنی آزاد ہیں اور ہم سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ نہیں چاہتے۔ ہم جنگ پسند نہیں ہیں۔
میجر جنرل رضائی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے ایران کی شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔ انہیں ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔
یہ بیان کرتے ہوئے کہ نئی سفارت کاری میں دوسرا نکتہ ضمانت ہے، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: ہمارے پاس آبنائے ہرمز ہے اور یہ اپنے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ایران کا اہم ترین ہتھیار ہے۔
علاقائی ممالک امریکہ کی مہم جوئی میں شامل نہ ہوں
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ممکن ہے کہ (ٹرمپ) کسی پہاڑ یا صحرا میں کچھ کرکے اس کا پروپیکنڈا کرنے کی کوشش کرے یا طیاروں کو فضا سے گزار کا اس فلمیں بنائیں، کیونکہ امریکہ کو اس کی ضرورت ہے لیکن ہم اسے بھی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے ایرانی طیاروں پر پابندی کے امریکی منصوبے کے جواب میں کہا کہ ہم خطے کے تمام ممالک سے کہہ رہے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کی مہم جوئی میں شامل نہ ہوں۔ اگر وہ ایرانی طیاروں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو پھر ان کے ہوائی اڈے بھی ناکارہ ہوجائيں گے۔ آپ ہمارے دوست ہیں لیکن آپ کو امریکہ کی صفوں میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کو جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔