یورپی کونسل کے صدر کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان
41
M.U.H
25/09/2026
یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو ختم کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے مطالبے کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انٹونیو کوسٹا نے کہا کہ وہ عالمی عدالت کی حمایت کرتے ہیں، اس کی آزادی، سالمیت اور مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے فوجداری عدالت کے خلاف بیان دیتے ہوئے تمام ممالک پر عدالت سے علیحدگی کرنے پر زور دیا تھا۔