ہم آئین کے لیے اپنی جان تک دے دیں گے: پرینکا گاندھی
61
M.U.H
07/10/2026
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو جب حراست میں لیا گیا تھا تو وہ اپنے ہاتھوں میں آئین کی کاپی لہراتے ہوئے ظاہر کر رہی تھیں کہ وہ اس کی حفاظت ہر حال میں کریں گی۔ کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جن میں پرینکا گاندھی میڈیا اہلکاروں سے کہہ رہی ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انڈیا بلاک کی جنگ ان کے استعفیٰ تک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم آئین کے لیے اپنی جان تک دے دیں گے، اس آئین سے بڑی کوئی بھی قیمت نہیں۔‘‘